پرائس مجسٹریٹوں کے چھاپے،16گرانفروشو ں کو جیل بھیج دیا

پرائس مجسٹریٹوں کے چھاپے،16گرانفروشو ں کو جیل بھیج دیا

  



لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمد سید کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 541 مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر 16 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ13,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،23افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر23افراد کو گرفتار کروایا گیا۔16 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈ پٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...