واٹر سپلائی سکیموں کیلئے جامع روڈ میپ جلد پیش کرینگے،تنویر اسلم

واٹر سپلائی سکیموں کیلئے جامع روڈ میپ جلد پیش کرینگے،تنویر اسلم

  



لاہور(اپنے خبر نگار سے) صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات ملک تنویر اسلم اعوان نے کہا ہے کہ پینے کا صاف پانی ہر شہری کا حق ہے اور حکومت پنجاب اپنا فرض بخوبی نبھا رہی ہے۔وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی جانب سے صوبے کی غیرفعال واٹر سپلائی سکیمو ں کی بحالی کی منظوری ایک خوش آئند اقدام ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ غیر فعال واٹر سپلائی سکیموں کی بحالی کے لئے جامع روڈ میپ جلد پیش کردیا جائے گا، غیر فعال واٹر سپلائی سکیمو ں کی بحالی سے بڑی آبادی کو پینے کا صاف پانی مہیا ہوگا۔ اس کے علاوہ شہروں کو صاف ستھرا بنانے پر بھی خصوصی زور دیا جا رہا ہے۔ جتنے شہر صاف ستھرے ہوں گے، بیماریاں بھی اتنی ہی کم پھیلیں گی۔انہوں نے کہا ہے کہ دیہی آبادی ایسی اسکیموں سے ذیادہ مستفید ہو سکیں گی اور صاف پانی پراجیکٹ پہلے ہی کئی شہروں میں شروع ہو چکا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1