سیکیورٹی خدشات ، ریس کورس پارک جلد بند ،واک آنے والے پریشان

سیکیورٹی خدشات ، ریس کورس پارک جلد بند ،واک آنے والے پریشان

  



لاہور (سٹی رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کی اہم تفریح گاہ ریس کورس پارک کو سیکیورٹی تھریڈکی وجہ سے رات 8بجے اچانک بند کرنے کا سلسلہ جاری،شام کی سیر اور واک کیلئے آنے والوں کو باہرنکال دیا جاتا ہے،جاگنگ کیلئے آنے والے شہریوں نے پریشانی کے عالم میں روزنامہ پاکستان کے دفتر فون کر کے بتایا کہ شام کے وقت جاگنگ کا وقت ملتا ہے لیکن پارک کا عملہ پچھلے ایک ہفتہ سے رات 8بجے ہی سیکیورٹی خدشات کا کہہ کر پارک سے باہر نکال دیتا ہے ۔شہریوں نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ انتظامیہ کو پارک کی فول پروف سیکیورٹی پر توجہ دینی چاہیے نا کہ شہریوں کو تنگ کیا جائے۔شہریوں نے روزنامہ پاکستان کی وساطت سے حکومت اور پی ایچ اے کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پارک کی سیکیورٹی بہتر بناتے ہوئے شہریوں کو واک اور جاگنگ کیلئے زیادہ وقت دیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...