قومی دولت لوٹنے والوں کو حساب دینا ہوگا،رائے اعجاز حسن

قومی دولت لوٹنے والوں کو حساب دینا ہوگا،رائے اعجاز حسن

  



لاہور(پ ر) تحریک انصافکے رہنما سابق رکن قومی اسمبلی رائے اعجاز حسن نے کہا ہے کہ قومی دولت لوٹنے والوں کو حساب دینا ہو گا۔قوم کی تقدیر سے کھیلنے والوں کے چہرے سے نقاب اتر چکا ہے۔

شریف فیملی کا یوم حساب قریب آچکا ہے اس لیے ان کے درباریوں کے حلق سوکھ چکے ہیں۔شریف برادران کے بعد خوشامندیوں کی باری آنے والی ہے۔چیئر مین عمران خان کے موقف کی تعید پوری قوم کر رہی ہے۔وہ گزشتہ روز لاہور میں ایک پارٹی میٹنگ سے خطاب کررہے تھے۔ان کا مزید کہنا تھا شریف خاندان گزشتہ 35سال سے ملکی دولت کو آپس میں تقسیم کررہے ہیں ۔شریف فیملی کا ہر فرد اور لیگی وزراء خوف کے ڈر سے جے آئی ٹی پر پریشر ڈال رہے ہیں ۔جے آئی ٹی پر پریشر ڈالنے کا مقصد سپریم کورٹ کو ڈرنا دھمکنا ہے۔نواز شریف آمریت کی پیداوار ہے اس لئے قومی سلامتی کے اداروں پر تنقید اور اپنا اجارہ داری قائم رکھنا چاہتے ہیں لیکن تحریک انصاف جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے۔اس مرتبہ شریف برادران ہمیشہ کیلئے نا اہل ہونے والے ہیں اور قوم کی اس عذاب سے جلد جان چھوٹنے والی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1