ڈینگی سے نمٹنے کیلئے جنگی بنیادوں پرکام کرنا ہوگا،شاہد حسین

ڈینگی سے نمٹنے کیلئے جنگی بنیادوں پرکام کرنا ہوگا،شاہد حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)ممبر سی ایم آئی ٹی و چیئرمین ترک کمیٹی شاہد حسین نے کہا ہے کہ مون سون کا آغاز ہو چکا ہے اور ڈینگی سے نمٹنے کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ڈینگی مچھر کی ممکنہ افزائش کے مقامات کو خصوصی چیک کیا جائے اور لاروا ملنے کی صورت میں فوری محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے یہ بات ایمرجینسی ریسپانس کمیٹی نشتر ٹاؤن میں رواں سیزن میں19 ویں اجلاس کی صدارت کے دوران کی۔اجلاس میں ایل ڈبلیو ایم سی،ایل ڈی اے،فشریز ڈیپارٹمنٹ،واسا ڈیپارٹمنٹ،سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ، پی ایچ اے،کواپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی،ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے نمائندگان نے شرکت کی ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ نشتر ٹاؤن کی حدود میں آنیوالے تمام علاقوں میں ڈینگی کی صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے اور تمام متعلقہ ایریوں میں ڈینگی آؤٹ ڈور اور انڈور سرویلنس جاری ہے۔شاہد حسین نے ہدایت کی کہ ڈی وی آر کے ذریعے موصول مونیوالی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے اور محکمہ ہیلتھ کے نمائندگان اینٹی ڈینگی مہم میں تیزی لائیں اور بروقت لاروا تلف کرنے کے اقدامات یقینی بنائیں ۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ محکمہ ہیلتھ کے قائم کردہ ایس او پیز پر عملدر آمد یقینی بنایا جائے اور ڈینگی کے خاتمہ کے لئے ڈینگی سرویلنس اور انسداد ڈینگی کی سرگرمیاں پوری رفتار سے جاری رکھی جائیں ۔