جمشید دستی کے ساتھ ہونیوالا سلوک انتہائی افسوسناک ہے
لاہور(نمائندہ خصوصی) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورنے کہا ہے کہ ملک میں جمہو ریت کا متبادل کوئی اور نظام نہیں مگر جمہو ریت کے نام پر لوٹ مار قبول نہیں ‘جمشید دستی کیساتھ جو کچھ ہو رہا ہے وہ غیر جمہوری کیساتھ غیر قانونی ہے اگر کسی نے کوئی جر م کیا ہے تو اسکے خلاف آئین وقانون کے مطابق کاروائی ہونی چاہیے ‘ظلم ‘ناانصافی اور ’دوہراقانون‘‘ملک کیلئے کینسر بن چکا ہے ۔ اپنے دفتر میں پارٹی کارکنوں کے وفود سے گفتگو میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ جمہو ریت ‘آئین وقانون کی حکمران کی بات کی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ جمہو ریت کا پاکستان میں کوئی متبادل نظام نہیں لیکن اگر کوئی جمہو ریت کے نام پر لوٹ مار کر یگا تو اس کو بھی کسی صورت قبول نہیں جاسکتا اور جن لوگوں نے کر پشن اور لوٹ مار کی ہے انکا احتساب پوری قوم کا مطالبہ ہے