وزیر اعظم نوازشریف ملک کو ایٹمی حب بنا رہے ہیں

وزیر اعظم نوازشریف ملک کو ایٹمی حب بنا رہے ہیں

  



لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری و پرائمری ہیلتھ کیئر کے وزیرخواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے پہلے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا اور اب معاشی حب بنا رہے ہیں،،سی پیک خطے ے عوام کے لئے ایک عظیم تحفہ ہے،ملک کے آئینی اداروں کو گالی دینے اور ان کی تضحیک کرنے والا کس منہ سے اداروں کے استحکام کی بات کر سکتا ہے،انہیں ملکی مسائل سے قطعاْ کوئی غرض نہیں اسے صرف چور دروازے سے اقتدار چاہیے،تبدیلی کے دعویداروں نے اگر حقیقی تبدیلی دیکھنی ہے تو پنجاب میں آ کر دیکھیں، جے آئی ٹی میں شریف خاندان اشاء اللہ سرخرو ہوگا،ہماری حکومت ملک کو دہشت گردی سے پاک کرکے ہی دم لے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر رمضان صدیق بھٹی، ایم پی اے ،سید توصیف شاہ، عامر خان، چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،جاوید اقبال ،رانا احسن شرافت سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1