کرپشن کے مکمل خاتمے تک معیشت مضبوط نہیں ہو سکتی
لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے رہنما افنا ن صادق بٹ نے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن ملک میں ہونے والی بد ترین کرپشن اور لوٹ مار کے خلاف آوازبلند کرے تو وزیراعظم اور ان کے درباری اسے پاکستان اور جمہوریت کے خلاف پروپیگنڈہ قرار دیتے ہیں پنجاب میں ترقی کا شور مچانے والوں نے جنوبی پنجاب کے ہسپتالوں میں ایک بھی برن یونٹ نہیں بنایا جس کی وجہ سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔انہو ں نے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی لعنت کرپشن ہے جب تک اس سے چھٹکارا حاصل نہیں ہوجاتا ملکی معیشت میں بہتر ی اور ترقی ناممکن ہے