پنجاب بھر میں عالمی معیار کے برن یونٹ قائم کئے جائیں

پنجاب بھر میں عالمی معیار کے برن یونٹ قائم کئے جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق مشیر وزیر اعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس وقت پنجاب بھر میں عالمی معیار کے مطابق برن یونٹس قائم کئے جائیں افسوس کی بات ہے کہ صوبے کے اہم اور بڑے سرکاری ہسپتالوں میں برن یونٹ قائم ہی نہیں ہیں جہاں پر ہیں وہاں پر بھی برن یونٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات اور غیر معیار ی ادویات کی وجہ سے لوگ موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی معیار کے برن یونٹ نہ ہونے کے باعث مریض ایک دوسرے سے لگنے والے جراثیم سے بھی دم توڑ جا تے ہیں برن سینٹرز کے قیام کے حوالے سے حکومت جانب سے اب تک کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے جاسکے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں