واسا کا15ارب روپے کا بجٹ منظوری کیلئے ایل ڈی اے کو ارسال

واسا کا15ارب روپے کا بجٹ منظوری کیلئے ایل ڈی اے کو ارسال

  



لاہور (جنر ل ر پو رٹر )واسا کا سال 2017\18 کے بجٹ کا حجم 15ار ب رو پے ر کھا گیا ہے ۔ آئند ہ ما لی سال کا بجٹ منظوری کے لئے ایم ڈی واسا زا ہد عزیز نے ایل ڈی اے اتھا رٹی کو بھیج دیا ہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق واسا آئند ہ ما لی سال کے بجٹ میں نیا واسا جنوبی لاہور ڈائریکٹوریٹ قائم کرئے گا جس کے لئے ڈائریکٹراور دس اسٹنٹ ڈائریکٹروں کی آسامیا ں پیدا کی جا ئیں گی ۔ مشینری کی خریدا ری ڈائریکٹر کی ذمہ داری ہو گی ۔آئند ہ ما لی سال کے لئے غیر ترقیاتی بجٹ کے لئے 9ارب 8کرو ڑ رو پے مختص کر نے کی تجویز ہے ۔ ترقیا تی بجٹ کی مد میں دو ارب پا نچ کرو ڑ رو پے مختص کر نے کی تجویز ہے۔ اس حوالے سے ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ بجٹ منظور ی کے لئے ڈی جی ایل ڈی اے کو بھیج دیا گیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1