ایوان کارکنان میںآزادی کشمیر کے ہیرو سید صلاح الدین کی حمایت میں مظاہرہ

ایوان کارکنان میںآزادی کشمیر کے ہیرو سید صلاح الدین کی حمایت میں مظاہرہ

  



لاہور(پ ر) امریکہ کی جانب سے حزب المجاہدین کے سربراہ و تحریک آزادئ کشمیر کے ہیرو سید صلاح الدین کو دہشت گرد قرار دینے اور نہتے بے گناہ کشمیریوں پر ہونیوالے بھارتی ظلم و تشدد کیخلاف ایوان کارکنان تحریک پاکستان ،شاہراہ قائداعظمؒ لاہور کے احاطہ میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس مظاہرے کا اہتمام نظریۂ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا تھا۔ اس احتجاجی مظاہرہ میں سابق ڈائریکٹر کشمیر سنٹر فاروق خان آزاد، تحریک محافظ کشمیر کے راجہ محمد ابرار، سائرہ بانو، راجہ شیر زمان ایڈووکیٹ، سید منظور حسین گیلانی ایڈووکیٹ، حامد ولید، سید اظہرمقبول شاہ، ڈاکٹر غلام فرید، انعام الرحمن گیلانی، میاں فیض الرحمن، سیکرٹری نظریۂ پاکستان ٹرسٹ شاہد رشید اور نظریۂ پاکستان ٹرسٹ و تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے عہدیداران و کارکنان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں موجود تھے ۔ مظاہرین نے امریکہ کی جانب سے سید صلاح الدین کو دہشت گرد قرار دیے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سید صلاح الدین کو دہشت گرد کہنا، کشمیریوں کی آزادی سلب کرنے کے مترادف ہیٹرسٹ کے سیکرٹری شاہد رشید نے کہا کہ سید صلاح الدین نے ہمیشہ کشمیری قوم کی آزادی کی خاطر پرامن احتجاج کیا ہے ہم کشمیری عوام کی جائز کوششوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔ شاہد رشید نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کروا رہا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...