آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کی خواتین کی بھرپور نمائندگی ہو گی،ثمینہ گھرکی

آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کی خواتین کی بھرپور نمائندگی ہو گی،ثمینہ گھرکی

  



لاہور(لیڈی رپورٹر)پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجا ب کی صدر ثمینہ خالد گھر کی زیر صدارت پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پیپلز پا رٹی شعبہ خواتین کا پہلا اجلاس ہوا جس میں مرکزی رہنما نر گس خان ،شکیلہ رشید،ناصرہ شوکت ،عذرا شجا ع،فرخندہ ملک ،بشری ملک سمیت خواتین کی کثیر تعدا د نے شرکت کی ۔اس مو قع پر خطا ب کر تے ہو ئے ثمینہ خالد گھر گی کا کہنا تھا کہ 2018 کے الیکشن میں پیپلز پارٹی کی خواتین کی بھر پو ر نما ئندگی ہو گی اور پیپلز پارٹی اس الیکشن میں ملک بھر سے کامیابی حاصل کرے گی۔انہو ں نے کہا کہ بی بی شہید کا ساتھ دینے والے آج بھی پارٹی کے ساتھ ہیں پا رٹی چھو ڑنے والے پا رٹی قیا دت کی قر با نیوں کو بھو ل گئے ہیں ۔اجلاس میں پا رٹی امور پر بھی مشاورت کی گئی اور سانحہ احمد پور شرقیہ کے جاں بحق افراد کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی گئی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...