جے آئی ٹی کو متنازع بنانیکی کوشش خطرناک ہو گی،مخدوم احمد

جے آئی ٹی کو متنازع بنانیکی کوشش خطرناک ہو گی،مخدوم احمد

  



لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا کہ عوام کا معاشی قتل اور ملک کو مقروض اور اسکے اثاثوں کی نجکاری کے نام پر لوٹ سیل کرنے والے نا اہل حکمران ملک و قوم پر عذاب کی طرح مسلط ہیں یہ بات انہوں نے پارٹی کی فیڈرل کونسل کے رکن عبدالقادر شاہین کے ہمراہ میڈیا آفس سے جاری اپنے مشترکہ بیان میں کہی ۔انہوں نے کہاکہ پانامہ ہمارا نہیں عالمی سکینڈل ہے۔ ہم نواز شریف کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ اگر سمجھتے ہیں کہ ڈس کوالیفائی ہونگے تو انہیں نیا وزیر اعظم لانا چاہیے حکومت کی جانب سے جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ کو متنازع بنانے کی کوشش کے نتائج خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔شریف خاندان گزشتہ چار دہائیوں سے حکومت میں ہے ان ادوار میں شریف خاندان کی دولت میں بے پناہ اضافہ ہوا قوم جاننا چاہتی ہے شریف خاندان کے پاس اتنی دولت کہا ں سے آئی اور انہوں نے اسے حکومت سے کیوں چھپایا۔ تاریخ گواہ ہے کہ ہم معافی مانگ کر جدہ جانے والے نہیں ہیں۔ پیپلز پارٹی کی قیادت اور رہنماؤں نے ہمیشہ ملک کے اندر رہ کر حالات اورآمریتوں کا مقابلہ کیا اور اس میں سرخرد ہوئے سیاسی انتقامی کارروائیوں کی بجائے حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں وکٹیں گرانے اور پیپلز پارٹی کے خاتمے کے دعوے کرنے والوں سے 2018 کے انتخابی نتائج کے بعد پوچھیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1