جماعت اسلامی کے دہشتگردی کے خلاف شہر بھر میں احتجاجی مظاہرے

جماعت اسلامی کے دہشتگردی کے خلاف شہر بھر میں احتجاجی مظاہرے

  



لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے بزدلانہ حملوں سے پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں ہوں گے ہم پاراچنارکی عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے شاہدرہ ، کینٹ ، اکبر چوک ، گلشن راوی اور منصورہ میں دہشت گردی کے خلاف احتجاجی مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مظاہروں سے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر ، صد ر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد ، امراء علاقہ جات لاہور، چوہدری محمد شوکت ، عبدالرشید مرزا ،حاجی ریاض الحسن ، خالد احمد بٹ ، ملک محمد شفیق و دیگر ذمہ داران شرکت کی۔ ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ ملک دشمن عناصر اس طرح کی دہشت گردانہ کاروائیوں سے ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں اور فرقہ وارنہ سرگرمیوں سے قوم کو تقسیم کر کے اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں۔ دشمن کی ان خواہشات کو پاکستانی قوم کبھی پورا نہیں ہونے دے گی اورپوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔ ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ امریکہ بھارت گٹھ جوڑ خطے میں خصوصاََ پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔ ہمارے حکمرانوں کو دشمن کے عزائم سمجھنے کے لیے اپنی آنکھیں کھولنا ہوں گی اور اپنی خارجہ پالیسی کو ازسرنو ترتیب دینا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی ہمارا ازلی دشمن بھارت کر وا رہا ہے اور حالیہ مودی ٹرمپ ملاقات بھی تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کی ایک کوشش ہے جس کی کھلی مثال حزب المجاہدین پر پابندی اور اس کے سربراہ سید صلاح الدین کو عالمی دہشت گرد قرار دینا ہے ۔ سید صلاح الدین کوعالمی دہشت گرد قرار دینا عالمی قوانین اور بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ پارلیمانی لیڈر

مزید : میٹروپولیٹن 1