قوم دہشتگردی کے خلاف قربانیاں ہمیشہ یاد رکھے گی،بابر محمود
لاہور (کامرس رپورٹر)انجمن تاجران ہال روڈ خدمت گروپ کے صدر بابر محمود نے کہا ہے کہ قوم دہشت گردی کے سانحات میں جاں بحق شہریوں اور سکیورٹی فورسز کے اْن اہلکاروں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی جنہوں نے ملک کو تحفظ دینے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہال روڈ پر تاجروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں عمران بشیر، محمد اعظم خان، معظم علی خان، محمد ادریس، سلیم بھٹی، میاں جمیل، نومی بٹ، شہزاد چوہان، مبشر شاہ، عادل حفیظ، شیخ عابد حسین، ذیشان خالد سمیت تاجروں کی بڑی تعداد موجود تھی، انہوں نے دہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن کے لیے پاکستان کی سکیورٹی فورسز کے ٹھوس اقدامات اور ان گنت قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاجر برادری ملک و قوم کے تحفظ کے لیے مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور پاکستان کے دشمنوں کی گھناؤنی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے۔