سانحہ بہاولپور نے تمام مسلمانوں کو سوگوار کر دیا،صفدر علی بٹ

سانحہ بہاولپور نے تمام مسلمانوں کو سوگوار کر دیا،صفدر علی بٹ

  



لاہور (کامرس رپورٹر) لبرٹی مارکیٹ کے چیئرمین صفدرعلی بٹ نے کہا ہے کہ سانحہ بہاولپورنے پاکستان سمیت دنیا بھر کے ہر مسلمانوں کوسوگوار کردیا ، پارا چنار اور کوئٹہ میں حملہ کرنیوالے انسانیت اور مسلمانوں کے دشمن ہیں ، پارا چنار اور کوئٹہ میں بے گناہ انسانیت پر حملہ پاکستان اور اہل پاکستان پر حملہ ہے ، حکومت دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر ہی دم لے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ پاراچنار ، کوئٹہ اور سانحہ احمد پور شرقیہ میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے تعزیتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جنرل سیکرٹری یاسر عباس بٹ، رانا اخلاق علی ، نصیر احمد ، بابر ہیرو، ڈاکٹر نعیم ، ملک خالد، بابر بھٹی، میاں مزمل اور چودھری امجد بھی موجود تھے۔

،صفدر علی بٹ نے کہا کہ سانحہ پارا چنار پاکستان کیخلاف سازش ہے ، پارا چنارحملہ کسی ایک مکتبہ فکر کیخلاف نہیں بلکہ پاکستان اور اہل پاکستان کیخلاف حملہ ہے ، انتہاء پسندی اور دہشت گردی کیخلاف پوری قوم کو متحد ہو کر جدوجہد کرنی ہو گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...