نواز شریف نا اہل ہوئے تو مسلم لیگ (ن) ختم ہو جائے گی : خالد سندھو

نواز شریف نا اہل ہوئے تو مسلم لیگ (ن) ختم ہو جائے گی : خالد سندھو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( جاوید اقبال ) عوامی مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری خالد پرویز سندھونے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن) کا وقت ختم ہونے والاہے (ن) کے درجنوں ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کا ہمارے ساتھ رابطہ ہے پانامہ لیگ کا فیصلہ آتے ہی سترسے زائد ارکان قومی اسمبلی ہمارے اتحاد سے آملیں گے، مسلم لیگ ن 32 سالوں سے اقتدار میں ہے مگر جس طرف بھی وزیراعلیٰ رخ کرتے ہیں وہاں بربادی نظرآتی ہیں اور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے افسروں کو معطل کرناپڑتاہے یہ عوامی خدمت نہیں ترقی صرف تحت لاہورمیں ہی نظرآتی ہے پورے پنجاب کے فنڈزلاہورمیں استعمال کیے جارہے ہیں وہ پاکستان کو انٹرویو دے رہے تھے۔ خالد پرویز سندھو نے کہاکہ تاریخ میں پہلی مرتبہ (ن) لیگ کا احتساب ہورہاہے یہی وجہ ہے کہ (ن) لیگ کی قیادت کی چیخیں دنیابھرمیں سنائی دے رہی ہیں، نوازشریف نااہل قرار دیے گئے تو (ن) لیگ کا نام ونشان مٹ جائے گا۔انہوں نے کہاکہ میٹروبس کی موجودگی میں میٹروٹرین کی ضرورت نہیں تھی۔قوم کے اربوں روپے اس منصوبے پر لگاکرپوراپنجاب کھنڈرات میں تبدیل کردیاگیاہے نارووال ایک ایساضلع ہے جس کا سب سے زیادہ خون قیام پاکستان کی بنیادوں پر موجودہیں واحد مریدکے نارووال روڈ پچھلے دس سالوں سے زیرتعمیرہے اگرلاہورمیں میڑوبس کا منصوبہ نو ماہ میں مکمل ہوسکتاہے دس سالوں میں بھی مکمل نہیں ہوسکتا۔خالد پرویز سندھو نے کہاکہ عوامی مسلم لیگ تحریک انصاف کی سب سے بڑی اتحادی جماعت ہے آئندہ انتخاب میں بھی ایک دوسرے کے اتحادی ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ بلدیاتی ادارے جمہوریت کی اکائی ہیں مگر پنجاب حکومت ان اداروں کو نظر انداز کررہی ہیں انہیں فنڈز نہیں دیے جارہے جس سے عوام کو بنیادی حقوق نہیں مل رہے خالد سندھو نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں جتنی کرپشن آج ہورہی ہے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی حکومت نے پورا صوبہ جونئیرافسروں کے حوالے کررکھاہے محکمہ صحت میں ملتان گروپ کا راج ہے صحت اور تعلیم کے فنڈ زکابڑاحصہ اورنج لائن میں ڈال دیاگیاہے جس سے ہسپتالوں میں غریب مفت ادویات اور علاج ومعالجہ میسر نہیں رہااپ گریڈ کئے گئے تعلیمی اداروں میں اساتذہ نہیں لگائے گئے لاہور جیسے شہر میں ہائی اور ہائی سیکنڈری سکولوں میں 80 فیصد سربراہان جونئیرہیں انیس بیس گریڈوں کی پوسٹوں پر 17گریڈ کے افسر لگائے گئے ہیں ڈپٹی کمشنرلاہورکی پوسٹ 21 گریڈ کی ہے یہاں 18 گریڈ کا بندہ لگایاگیاہے۔ انہوں نے کہاکہ صوبہ میں گڈ گورننس نام کی کوئی چیز نہیں ۔ احمد پورشرقیہ میں دوسوبندوں کی ہلاکت حکومت کی ناکامی کا بول بولتاثبوت ہے انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ بتائے کہ ایم این اے جمشیددستی کوکس جرم کی سز ا دی جارہی ہے پورے صوبے میں پولیس لاج قائم ہیں ڈکیتی اور چوریوں کی اوسط بڑھ چکی ہیں جس سے لگتاہے کہ ن لیگ کا وقت پورا ہوچکاہے آئندہ حکومت تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ مل کر بنائے گے ق لیگ اور مذہبی جماعتیں بھی ہماری اتحادی ہوگی