امریکی ہسپتال میں مسلح شخص کی فائرنگ ، کئی افراد زخمی

امریکی ہسپتال میں مسلح شخص کی فائرنگ ، کئی افراد زخمی
امریکی ہسپتال میں مسلح شخص کی فائرنگ ، کئی افراد زخمی

  



نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) برونکس کے ہسپتال میں فائرنگ کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں، درجنوں ڈاکٹرز اور نرسز ہسپتال کے اندر محصور ہو گئے، پولیس نے عمارت کو گھیرے میں لے لیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق برونکس کے ہسپتال میں ایک سیاہ فام شخص ڈاکٹروں کے سفید کوٹ میں گھس گیا اور اس نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، پولیس نے ہسپتال کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ مسلح شخص کو قابو کرنے کے لئے فضائیہ کی مدد بھی طلب کرلی گئی ہے۔تاحال اس واقعے کی تفصیلات منظر عام پر نہیں آسکیں.

نواز، غنی ملاقات کے بعد افغانستان سے تعلقات بہتر ہو رہے ہیں:سرتاج عزیز

مزید : بین الاقوامی


loading...