ایف آئی اے نے ایس ای سی پی کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا

ایف آئی اے نے ایس ای سی پی کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا
ایف آئی اے نے ایس ای سی پی کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پانامہ کیس میں جے آئی ٹی کی جانب سے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان کے ریکارڈ میں ریکارڈ میں مبینہ طور پر ردوبدل کے الزامات سامنے آنے کے بعد ایف آئی اے نے ایس ای سی پی کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے مقصود الحسن کی ہدایت پر ایس ای سی پی کاانٹرنیٹ سرور قبضے میں لے لیا گیا ہے، ریکارڈ سرور قبضے میں لینے کے بعد ایف آئی اے انٹرنیٹ سرور کا فرانزک معائنہ کرائے گی جبکہ چوہدری شوگر ملز سے متعلق ریکارڈ سرور کے ذریعے حاصل کیا جائے گا۔

مزید : قومی