نجی چینل کا سوپ ’’غریب زادی‘‘3جولائی سے آن ائیر ہوگا
لاہور(فلم رپورٹر)نجی چینل کے لئے بنائے جانا والا سوپ ’’غریب زادی ‘‘ 3 جولائی سے آن ائیر ہو گا ۔گولڈ برج میڈیا کے بینر تلے بنائے جانے والے اس میگا پراجیکٹ کے پروڈیوسر مختار احمد ہیں جبکہ اس کی ڈائریکشن کے فرائض نوید جعفری نے انجام دیئے ہیں۔’’غریب زادی‘‘کے نمایاں فنکاروں میں سوزین فاطمہ،شکیل،غزالہ کیفی،عجب گل، ٹیپو شریف، عفنان، ریشم نقوی، سارا خان، پروین اکبر، فیصل نقوی، زارا رحمان اور رانا ماجد شامل ہیں۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے نوید جعفری نے بتایاکہ یہ سوپ حساس معاشرتی موضوع پر بنایا گیا ہے اس ڈرامہ کی خاص بات کرداروں کی مناسبت سے فنکاروں کا انتخاب ہر اداکار نے اپنا اپنا کردار اس خوبصورتی سے نبھایا ہے کہ حقیقت کا گمان ہوتا ہے۔تمام فنکاروں نے دوران ریکارڈنگ میرے ساتھ مکمل تعاون کیا ہے جس کے لئے ان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔