بین الاقوامی تعلیمی کانفرنس5اکتوبر کو لاہور میں منعقد ہو گی

بین الاقوامی تعلیمی کانفرنس5اکتوبر کو لاہور میں منعقد ہو گی

  



لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)لاہور میں دو روزہ بین الاقوامی تعلیمی کانفرنس5اور6اکتوبر کو منعقد ہو گی۔اس کانفرنس میں دنیا بھر سے نامور ماہرین تعلیم اورڈویلپمنٹ ایجنسیز کے نمائندے شرکت کریں گے۔اس موقع پر محکمہ سکولز ایجوکیشن کی تعلیمی اصلاحات کا بھر پورجائزہ لیا جائے گا تا کہ دنیا بھر کے تعلیمی تجربات اور پالیسیوں سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے صوبہ پنجاب کے نظام تعلیم کو عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ رکھا جا سکے۔یہ بات صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاں نے آج سول سیکرٹریٹ کے کمیٹی روم میں انٹر نیشنل ایجوکیشن کانفرنس کے انتظامات میں پیش رفت کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں چیف سیکرٹری کیپٹن (ر)زاہد سعید، سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ڈاکٹر اللہ بخش ملک، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نسیم نواز، سپیشل سیکرٹری سکولز رانا حسن اختر، ایم ڈی پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن طارق محمود،مختلف محکموں کے افسران، برٹش کونسل،انٹر نیشنل پارٹنرز اورفلاحی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں لاہور میں منعقد ہونے والی دو روزہ انٹر نیشنل ایجوکیشن کانفرنس کے انتظامات کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔صوبائی وزیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ انٹر نیشنل ایجوکیشن کانفرنس کے انعقاد سے دنیا بھر میں جاری بہترین اصلاحات سے آگاہی حاصل ہو گی ۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستانی ماہرین تعلیم کو عالمی ماہرین سے تبادلہ خیال کا موقع ملے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی بھر پور سرپرستی میں پنجاب میں تعلیم کا انقلاب برپا ہو چکا ہے۔حکومت ہر بچے کو زیور تعلیم سے آراستہ کر رہی ہے کیونکہ ہر سماجی و معاشی ترقی کی اصل بنیاد تعلیم ہے۔انہوں نے بتایا کہ مالی سال 2017-18ء میں شعبہ تعلیم کیلئے مجموعی طور پر 345ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ یہ رقم پچھلے مالی سال کے مختص کردہ فنڈز سےَ 33ارب روپے زیادہ ہے۔ اجلاس میں بین الاقوامی تعلیمی کانفرنس کے انعقاد کو حتمی شکل دی گئی

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...