مسلم لیگ ن کی حکومت کی ناقص پالیسیاں عوام کیلئے وبال جان بن چکی ہیں، عمر اکبر

مسلم لیگ ن کی حکومت کی ناقص پالیسیاں عوام کیلئے وبال جان بن چکی ہیں، عمر اکبر

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے رہنما عمر اکبر خان اور راؤ شجاعت علی خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت نے تعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولیات تک کی نجکاری جیسی مضر پالیسی اختیار کر رکھی ہے ملک کی تمام سیاسی جماعتیں مل کر قوم کی موجودہ حکمرانوں سے جان چھڑانے میں کردار ادا کریں۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے حکومتی دعوے ڈھکوسلے ہیں موجودہ دورِ حکومت میں پاکستان کی اکثریتی عوام عدم مساوات اور بد تر معاشی مشکلات کا شکار ہو گئی ہے اُن کے لئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہو گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی ناقص پالیسیاں عوام کے لئے وبال جان بن چکی ہیں۔ پوری دنیا میں ترقی کا معیار تعلیم کو سمجھا جاتا ہے لیکن مسلم لیگ ن کی ساری ترقی سڑکوں اور پلوں میں اٹکی ہوئی ہے۔ تعلیم اور صحت کے شعبے کی زبوں حالی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...