میں غصیلااور سخت گیر باپ نہیں بنوں گا،کرن جوہر

میں غصیلااور سخت گیر باپ نہیں بنوں گا،کرن جوہر
 میں غصیلااور سخت گیر باپ نہیں بنوں گا،کرن جوہر

  



ممبئی (اے پی پی)بالی وڈ فلمساز کرن جوہر نے کہا ہے کہ وہ سخت گیر یا غصیلے باپ نہیں بنیں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمساز کرن جوہر نے کہا ہے کہ بالی وڈ کی کچھ اداکارائیں ذھنی مریضائیں ہیں اور میں ان جیسا نہیں بننا چاہتا۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے بچوں روحی اور یش کے لئے ماں اور باپ کا دوہراکردار ادا کر رہا ہوں جو میرے لئے بے حد مشکل ہے ۔

اور میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں سخت گیر باپ نہیں بنوں گا کیونکہ میں نے اپنے ارد گرد ایسے بہت سے لوگ دیکھے ہیں اور خصوصاًکچھ بالی وڈ اداکارائیں جو ماں بنیں ہیں ان کے ساتھ کچھ ایسا ہوا ہے کہ وہ پیرانائیڈ قسم کی مائیں بن گئی ہیں ۔

f

مزید : کلچر