احتساب کے بغیر قیادت کا انتخاب بے سود ہو گا ، میا ں شکیل

احتساب کے بغیر قیادت کا انتخاب بے سود ہو گا ، میا ں شکیل

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے مرکزی راہنما ؤں میاں شکیل احمد ایڈووکیٹ اور غلام مصطفی نے کہا ہے کہ احتساب کے بغیر قیادت کا انتخاب بے سود ہو گا قوم صرف عمران خان کی ایک آواز کا انتظار کر رہی ہے، عوام اب مزید لوٹ مار اور کرپشن برداشت نہیں کریں گے، احتساب کے بغیر قیادت کا انتخاب بے سود ہوگا، موروثی سیاست نے بدعنوانی کو فروغ دیا ،خاندانی سیاست کو ملک سے نکالنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پسے ہوئے طبقات پانامہ لیکس پر عدالتی فیصلے میں اپنے مستقبل کو دیکھ رہے ہیں آج ملک میں امیر کیلئے الگ اور غریب کیلئے الگ قانون ہے مٹھی بھر طبقہ امیر سے امیر تر جبکہ غریب تنزلی کی اتھاہ گہرائیوں میں جارہا ہے معاشی اور سماجی انصاف کی مضبوط بنیاد رکھے بغیر ملک میں و قوم کی ترقی خواب ہی رہے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4