کبھی سوچا نہیں تھا اتنی کامیاب ہو جاؤں گی،ودیا بالن

کبھی سوچا نہیں تھا اتنی کامیاب ہو جاؤں گی،ودیا بالن
 کبھی سوچا نہیں تھا اتنی کامیاب ہو جاؤں گی،ودیا بالن

  



ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن نے کہا کہ انہوں نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ وہ اتنی کامیاب ہو جائیں گی۔اداکارہ ودیا بالن نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ انہوں نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ وہ اتنی کامیاب ہو جائیں گی،یہ ان کی خوش قسمتی ہے کہ ان کا شمار آج بالی وڈ کی بہترین اور صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے،انہوں نے اس مقام پر پہنچنے کے بہت محنت کی اور اداکارانہ صلاحیتوں کی بدولت اپنا لوہا منوایا۔اداکارہ نے کہا کہ مستقبل میں بھی محنت کرکے مداحوں کو محظوظ کرتی رہیں گی۔اداکارہ کی کامیاب فلموں میں پا،کہانی،کہانی۔2 اور دیگر شامل ہیں۔

مزید : کلچر