فلم وٹی وی کے ڈائریکٹر اے حفیظ انتقال کر گئے

فلم وٹی وی کے ڈائریکٹر اے حفیظ انتقال کر گئے
 فلم وٹی وی کے ڈائریکٹر اے حفیظ انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)فلم اور ٹی وی کے معروف ڈائریکٹر اے حفیظ گزشتہ روز حرکت قلب بند ہو جانے سے شیخوپورہ میں انتقال کر گئے مرحوم کی عمر 50برس تھی اے حفیظ نے اپنے کیرئیر کے دوران کئی فلمیں اور ڈرامہ سیریلز ڈائریکٹ کیں ان کے کیرئیر کی کامیاب ترین فلم ’’بیسٹ آف لک‘‘تھی جو 2016ء میں عید الفطر کے موقع پر عام نمائش کے لئے پیش کی گئی تھی لاہور میں کام نہ ہونے کی وجہ سے وہ چند ماہ قبل کراچی منتقل ہوگئے تھے جہاں پر وہ اپنی نئی فلم اور ڈرامہ سیریل کی کاغذی کاروائی کے ساتھ ساتھ کاسٹنگ میں مصروف تھے۔مرحوم کی فلم ’’ دل تیرے نام ‘‘ مکمل ہے جس کی کاسٹ میں احمد بٹ ، آمنہ ملک ، یاسمین ملک ، راحیلہ آغا ، فردوس جمال ، علی عباس سمیت دیگر اداکار شامل ہیں وہ اس فلم کو جلد از جلد ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتے تھے ۔اے حفیظ کو ان کو آبائی شہر شیخوپورہ میں سپردخاک کردیا گیا ان کی نماز جنازہ میں عزیز و اقارب ،دوستوں اور اہالیان علاقہ کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔شوبز حلقوں نے اے حفیظ کی ناگہانی موت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

مزید :

کلچر -