امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا پارہ چنار میں آٹھ روز سے جاری دھرنے کی حمایت میں اظہار یکجہتی

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا پارہ چنار میں آٹھ روز سے جاری دھرنے کی حمایت ...

  



لاہور (ّ ایجوکیشن رپورٹر)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ملک بھر میں پارہ چنار میں جمعتہ الوداع کے روز دہشتگردی کے واقعہ کے خلاف اور پارہ چنار میں آٹھ روز سے جاری دھرنا کی حمایت میں اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ملک بھر میں یوم احتجاج منایا گیا پاکستان بھر میں جمعہ کے اجتماعات کے موقع پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہم نے ہمیشہ صبر واستقامت سے ظالمین کا سامنا کیا ۔

سیکڑوں شہدا کے لاشیں اٹھائے لیکن قانون کو ہاتھ میں نہیں لیا مظاہرین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہدا کا مقدس خون ہرگز رائیگاں نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ سنی کو لڑانے والے اسلام کے دشمن ہیں، پاکستان ہمارا ملک ہے اس کے لئے پہلے بھی قربانیاں دیں اور اب بھی دے رہے ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...