ہالی وڈ فلم ’ اسپائیڈر مین، ہوم کمنگ‘ کا پریمیئر

ہالی وڈ فلم ’ اسپائیڈر مین، ہوم کمنگ‘ کا پریمیئر

  



لاس اینجلس (این این آئی)مارول کامکس کی سپر ہیرو ایکشن ایڈونچر فلم ’اسپائیڈر مین، ہوم کمنگ‘ کالاس اینجلس میں رنگا رنگ پریمیئر منعقد کیا گیا۔تقریب میں اسپائیڈر مین کی اینٹری نے مداحوں کو حیران کر دیا، پریمیئر کی ریڈ کارپٹ تقریب میں فلم کے مرکزی کرداروں نے فوٹو گرافروں کو پوز اور انٹر ویو دئیے ٗ مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔جان واٹس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں اداکار ٹام ہالینڈبحیثیت پیٹر پارکر، اسپائیڈرمین مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔فلم کی دیگر کاسٹ میںآئرن مین کے کردار میں رابرٹ ڈاؤنی جونیئر اپنی اداکاری کے جوہر نبھائیں گے۔

مائیکل کیٹن،میریسا ٹومی، ڈونلڈ گروور، مارٹن اسٹار، زینڈایااورٹونی ریولوری فلم کی دیگر کاسٹ میں نمایاں ہیں۔کیون فیج اور ایمی پاسکل کی مشترکہ پروڈیو س کردہ اس فلم کی کہانی پیٹر پارکر نامی ایسے لڑکے گِرد گھوم رہی ہے جو غیرمعمولی صلاحیتوں کا مالک ہوتا ہے اور مکڑی کی طرح جال کے ذریعے بلند و بالا عمارتوں پر سیکنڈوں میں چڑھ جاتا ہے۔کولمبیا پکچرزاورمارول اسٹوڈیوزکی تیار کردہ برائی کے خلاف لڑتے اور انسانیت کی مدد کرتے سپر ہیروپر مبنی یہ ایکشن ایڈونچر فلم سونی پکچرز کے تحت7جولائی کو سنیماگھروں میں دھوم مچائیگی

مزید : کلچر


loading...