سانحہ احمد پورنے جنوبی پنجاب کی جھوٹی ترقیاتی سکیموں کو بے نقاب کر دیا ،عدنان ہنجرا
لاہور (نمائندہ خصوصی ) پیپلزپارٹی لاہور کے رہنماء چوہدری عدنان اصغر ہنجراء نے کہا کہ سانحہ احمد پور شرقیہ نے جنوبی پنجاب کی جھوٹی ترقیاتی سکیموں کو بے نقاب کر دیا ہے جنوبی پنجاب آج بھی ترقی سے محروم ہے ایک بر ن یونٹ کے علاوہ کسی قسم کی ہیلتھ سہولیات میسر نہیں چھوٹے چھوٹے قصبوں میں ہیلتھ پروگرام یا ہسپتال موجود نہیں جو جنوبی پنجاب کے لوگوں کو صحت کی ضروریات مہیا کر سکے اور وزیر اعلی پنجاب بڑی بڑی باتیں کر کے عوام کو گمراہ اور بے وقوف بنا جاتے ہیں حکومت کے وزیر کرپشن کی بجائے پنجاب میں صحت اور ایجوکیشن پر توجہ دیں ۔
تاکہ پنجاب ترقی کرے حکومت پنجاب ، صوبہ پنجاب میں عوام کو بنیادی سہولتیں مہیا کر نے میں بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے۔
انشااﷲاگر 2018کے انتخابات میں عوام نے عوامی نمائیندوں کو کامیاب کر وایا تو جنوبی پنجاب کی محرومیاں ختم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے اگر جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنا دیا جائے تو وہاں کے لوگوں کو ہر سہولت ملے گی اور ان کے کام ان کی دہلیز پر ہی ہونگے ہم بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستان کو روشن پاکستان بنائے گیں اور ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کریں گے ہم احمد پور شرقیہ سانحہ میں جان بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔