(ن) لیگی حکومت کے سیاہ کارنامے قوم کے سامنے ہیں، حافظ زبیر

(ن) لیگی حکومت کے سیاہ کارنامے قوم کے سامنے ہیں، حافظ زبیر

  



لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے رہنما و این اے 120کے ٹکٹ ہولڈر حافظ زبیر کار دار نے کہا ہے کہ (ن) لیگی حکومت کے سیاہ کارنامے قوم کے سامنے ہیں ان کو جہاں سے بھی اپنے پکڑے جانے کا زرا سا بھی شک گزرے تو یہ اس سرکاری ریکارڈ کو عمارت اور سرکاری عملے سمیت ہی آگ لگوا دیتے ہیں حکمرانوں کا اصل چہرہ قوم کے سامنے عیاں ہو چکا ہے۔وہ افضل بٹ اور مرزا الیاس کی قیادت میں ملاقات کرنے والے کارکنوں کے وفد سے گفتگو کررہے تھے۔حافظ زبیر کار دار کا کہنا تھا کہ پنجاب میں (ن) لیگ کی نہیں بلکہ سیاسی شعبد ہ بازروں کی حکومت ہے پنجاب میں صرف اعلانات کئے جاتے ہیں عملی طور پر کارکردگی صفر ہے پنجاب میں سرکاری محکموں میں سیاسی مداخلت روز بہ روز بڑھ رہی ہے، عوام کی بہبود کے منصوبوں کی رقم اورنج لائن ٹرین پراجیکٹ پر لگائی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) کے اقتدار میں آنے کے بعد ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ، دہشت گردی، مہنگائی اور بیروزگاری سمیت تمام مسائل میں اضافہ ہوا ہوا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4