کالر بورن کی ہڈی ٹوٹنے کے باوجود اداکاری کررہی ہوں‘ عائشہ عمر

کالر بورن کی ہڈی ٹوٹنے کے باوجود اداکاری کررہی ہوں‘ عائشہ عمر
 کالر بورن کی ہڈی ٹوٹنے کے باوجود اداکاری کررہی ہوں‘ عائشہ عمر

  



لاہور (این این آئی) اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ ٹریفک حادثے کے دوران میرے کالر بورن کی ہڈی ابھی تک ٹوٹی ہوئی ہے مگر اس کے باوجود میں فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کررہی ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ میرے کالر بورن کی ہڈی مکمل طور پر نہ جڑنے کی وجہ سے مجھے کبھی کبھار سخت تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور خاص طور پر کسی گانے کی پکچرائز کے دوران درد اور شدت اختیار کر جاتا ہے ، پرستار دعا کریں کہ میں جلد سے جلد صحت یاب ہو جاؤں ۔ عائشہ عمر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمارے ملک میں ضرور تبدیلی آنی چاہیے اور خاص طور پر ہمارے سیاسی لیڈروں میں ایسی تبدیلی آئے کہ وہ عوام کو صحت ، پانی و بجلی سمیت دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے رات دن ایک کر دیں ۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ پاکستان 2020ء میں دنیا کا سب سے زیادہ خوبصورت ملک ہو۔

مزید : کلچر


loading...