سی پیک سے بر اعظموں میں قربتیں بڑھیں گی،مرزا جاوید

سی پیک سے بر اعظموں میں قربتیں بڑھیں گی،مرزا جاوید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رائیونڈ(نمائندہ پاکستان)مسلم لیگ (ن) کے رہنما وزیر اعلیٰ کے مشیر مرزا جاوید نے کہا کہ آج کا پاکستان پر اعتماد محفوظ سرمایہ کاری کیلئے اہمیت کا حامل ہے سی پیک سے مسافتیں کم اور برا عظموں میں قربت بڑھے گی دنیا بھر میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے پنجاب سپیڈ کی اصطلاح استعمال کی جا رہی ہے جبکہ دنیا بھر میں تیز رفتاری سے تعمیراتی منصوبے مکمل کرنے یا قبل از وقت مکمل کرنے کیلئے پنجاب سپیڈ کا لفظ استعمال ہونا وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی مہارت اور گڈ گورنس کو تسلیم کرنا ہے۔
وہ ان خیالات کا اظہار میاں نواز شریف فارم پر نماز جمعۃالمبارک کی ادائیگی کے بعد کار کنوں اور میڈیا سے کر رہے تھے اس موقع پر ان کے ہمراہ پی ایم ہاؤس کے پرسنل سیکر ٹری قمر زمان ،چوہدری رشید ،شفقت منیر ،مرزا جمیل بیگ ،مرزا عمر جاوید اور دیگر بھی تھے انہوں نے مذید کہا کہ ماہ رمضان کا اختتام اور عید کی خوشیاں، دہشتگردی اور پارہ چنار واقعات سے ماند پڑ گئیں اور ہر پاکستانی کی آنکھ پر نم ہے اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ اور لوحقین و پسماندگان کو صبر و جمیل عطا کرے