قانون ناموس رسالتؐ میں ترمیم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، حافظ عبداوحید

قانون ناموس رسالتؐ میں ترمیم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، حافظ عبداوحید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبداوحید شاہد روپڑی نے کہا ہے کہ ملک کی سیکولر لابی قانون ناموس رسالت کو غیر موثر بنانے کیلئے منفی پروپیگنڈہ کررہی ہے، اسلامیان پاکستان قانون ناموس رسالتؐ میں ترمیم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،توہین رسالتؐ کے مرتکب افرادکے خلاف مقدمے کے اندارج کو مشکل بنانے سے ملک میں عدم برداشت اورتشددکاراستہ کھلے گا اورلوگ قانون کو ہاتھ میں لینے پر مجبورہو جائیں گے، دہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں‘ معصوم انسانوں کا خون بہانے والا صرف اور صرف دہشت گرد ہے، دہشت گردی بین الاقوامی مسئلہ ہے اور ہمیں مل کر اس کا مقابلہ کرنا ہے،بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ وقت کی ضرورت ہے۔گذشتہ روز لاہور میں جمعہ کے خطبہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قانون توہین ناموس رسالتﷺ میں کسی قسم کی ترمیم منظور نہیں تاہم اس قانون پر عمل درآمد کا طریقہ طے کیا جائے۔
،توہین کے مرتکب شخص کے خلاف ایف آئی درج کرانے کے لئے تمام مذاہب کے قائدین پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جس میں تمام جماعتوں کے رہنما بھی شامل ہوں، اسلام امن کا مذہب ہے، دہشت گردی و انتہاپسندی کو دین اسلام سے جوڑنا کسی طور پر درست نہیں۔