شریف فیملی جے آئی ٹی میں بھی سرخرو ہو گی، تحسین فواد

شریف فیملی جے آئی ٹی میں بھی سرخرو ہو گی، تحسین فواد

  



لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی تحسین فواد نے کہا ہے کہ شریف فیملی جے آئی ٹی میں بھی سرخرو ہو گی۔آئندہ چند روز میں عمران خان کے خواب چکنا چور ہونے والے ہیں۔پاکستان کی بیس کروڑ عوام میاں نواز شریف کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔منفی اور الزام تراشی کی سیاست کرنے والوں کو جلد ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔عمران خان ہر دوسرے دن سڑکوں پر آنے کی دھمکیاں دیتے ہیں اگر قوم ان کے ساتھ ہے تو ہر مرتبہ ڈبوں سے شیر کیوں نکلتا ہے۔انہوں نے مزید کہا پچھلے 4 سال وہ قوم کو بے وقوفبناتے رہے ہیں۔ جلد عوام کے سامنے انتشار پسند اورغیروں کے ایجنڈے پر عمل پیرا سیاستدانوں کا چہرہ بے نقاب ہو جائیگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...