سانحہ پاراچنار کے شہیدوں کاخون حکمرانوں پرقرض ہے، اشرف بھٹی

سانحہ پاراچنار کے شہیدوں کاخون حکمرانوں پرقرض ہے، اشرف بھٹی

  



لاہور (نمائندہ خصوصی )پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما محمداشرف بھٹی نے کہا ہے کہ سانحہ پاراچنار کے شہیدوں کاخون حکمرانوں پرقرض ہے ۔حکمرانوں کاسانحہ پاراچنار اورسانحہ احمدپورشرقیہ کے درمیان فرق روارکھنا ناقابل فہم ہے ۔حکمرانوں کاتعصب وفاق کیلئے زہرقاتل ہے ،اگرحکمرا ن سانحہ پاراچنار کے شہیدوں کے ورثاکی اشک شوئی نہیں کرسکتے تواقتدارچھوڑدیں۔تخت لاہور پربراجمان مغل شہنشاہوں نے سانحہ پاراچنار کے متاثرین کوتنہاچھوڑدیا مگر پنجاب سمیت چاروں صوبوں کے عوام پاراچنار کے اپنے غمزدہ بھائیوں اوربہنوں کے ساتھ ہیں۔دکھ کی اس گھڑی میں اہلیان پنجاب اہلیان پاراچنار کے ساتھ ہیں اوران کادشمن ہمارا دشمن ہے۔

وہ فردوس پارک میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی آج بھی وفاق کی علامت اورفیڈریشن کی مضبوطی کیلئے کوشاں ہیں۔

پیپلزپارٹی کی قیادت نے کسی پرآشوب دورمیں اپنے پاکستانیوں کوبے یارومددگار نہیں چھوڑا ۔انہوں نے کہا کہ سانحہ پاراچنار کے حوالے سے حکمرانوں کی مجرمانہ غفلت اوربے حسی نے پاکستانیوں کے دل چھلنی کردیے ہیں۔پیپلزپارٹی کی قیادت سانحہ پاراچنار ،سانحہ کراچی ،سانحہ کوئٹہ ،سانحہ احمدپورشرقیہ اورسانحہ مری کے متاثرہ خاندانوں کی پشت پرکھڑی ہے اورانہیں ریاست کی طرف سے ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھے گی 

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...