سیف بیوی سے ڈرکربیٹی سے متعلق بیان سے مکر گئے

سیف بیوی سے ڈرکربیٹی سے متعلق بیان سے مکر گئے
 سیف بیوی سے ڈرکربیٹی سے متعلق بیان سے مکر گئے

  



ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان نے بیٹی کی بالی ووڈ میں انٹری کے حوالے سے اپنا بیان بدلتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اپنی بیٹی سارہ کے شوبز میں آنے پر کوئی اعتراض نہیں بلکہ وہ اس کا بھرپورساتھ دیں گے۔ سارہ علی خان نے ہدایت کارابھیشیک کپور کی فلم ’’کیدارناتھ‘‘ سائن کی ہے تاہم چند روز قبل سیف علی خان نے بیٹی کے اداکارہ بننے پرناپسندیدگی کا اظہارکرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں سارہ کا شوبزمیں کیرئیر بنانا بالکل پسند نہیں۔ سیف اس بیان پرانکی سابقہ بیوی امریتا سنگھ نے بھی انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے خوب تنقید کی تھی۔ سیف نے اپنی پہلی بیوی کی تنقید سے تنگ آکر بیان بدلتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بیان کو میڈیا نے توڑمروڑکر پیش کیا ہے۔

مزید : کلچر


loading...