کاہنہ،سیوریج کا پانی قبرستان میں داخل،اہل علاقہ پریشان

کاہنہ،سیوریج کا پانی قبرستان میں داخل،اہل علاقہ پریشان

  



کاہنہ (نامہ نگار ) شہر خاموشاں سیوریج کے پانی میں ڈوب گیا شہری اپنے پیاروں کی قبروں کی بے حرمتی دیکھ کر شدید ذہنی ازیت میں مبتلا اعلی حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق چند ماہ پہلے ڈالی جانے والی ناقص اور ناکارہ سیوریج لائن کے باعث گندا پانی قبرستان میں پھیل چکا ہے، اکثر قبریں زمین میں دھنس چکی ہیں مقامی شہری عمران ،سہیل دلدار،حاجی سلامت،غفور احمد ،رحمت علی و دیگر نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ قبرستان سے گندا پانی نکالنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...