حیران ہوں لوگ دوسروں کوسخت نظریات کی بنیاد پر پرکھتے ہیں،ہما قریشی

حیران ہوں لوگ دوسروں کوسخت نظریات کی بنیاد پر پرکھتے ہیں،ہما قریشی
 حیران ہوں لوگ دوسروں کوسخت نظریات کی بنیاد پر پرکھتے ہیں،ہما قریشی

  



ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ ہما قریشی نے کہا ہے کہ وہ حیران ہیں کہ لوگ کیسے دوسروں کو کھانے کی عادات اور سخت نظریات کی بنیاد پر بھی تقسیم کر سکتے ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ ہما قریشی نے کہا ہے کہ وہ حیران ہیں کہ لوگ کیسے دوسروں کو کھانے کی عادات اور سخت نظریات کی بنیاد پر تقسیم کر سکتے ہیں ایسے لوگوں کو علاج کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں ابھی بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو اپنے نظریات اور لوگ کون سا گوشت کھاتے ہیں کی بنیاد پر دوسروں کو جج کرتے ہیں ،یہ بہت افسوس ناک اور چونکا دینے والی بات ہے ،میرا خیال ہے جو لوگ ایسی باتیں کرتے ہیں انہیں علاج کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ کسی مذہب ،ملک یا قوم کا خیال تقسیم ہونا چاہئے بلکہ اسے متحد ہونا چاہیئے۔

مزید : کلچر


loading...