بادامی باغ مارکیٹ کمیٹی کے ایڈ منسٹریٹر کا پھل و سبزی منڈی کا دورہ

بادامی باغ مارکیٹ کمیٹی کے ایڈ منسٹریٹر کا پھل و سبزی منڈی کا دورہ

  



لاہور(کامرس رپورٹر)بادامی باغ مارکیٹ کمیٹی کے ایڈ منسٹریٹر عثمان منان شیخ نے گذشتہ روز پھل و سبزی کا دورہ کیا اور پا نی اور صفائی کے حوالے سے جائزہ لیا اس موقع پر ان کے ہمراہ مارکیٹ کمیٹی اور دوسرا عملہ بھی ان کے ساتھ تھا انہوں نے کہا کہ دونوں منڈیوں میں بارش کے دنوں میں آڑھتیوں اور مال فروخت کر نے والوں کوصفائی کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی دشواری پیش نہ ہو۔

واسا اور دوسرا صفائی والا عملہ روزانہ ڈرینوں اور منڈی کی صفائی کیا کر ے۔تاکہ منڈی میں بارش کا پانی جمع نہ ہو اور گندگی کے ڈھیر جمع نہ ہوں ۔روزانہ کی بنیاد پر کوڑاکرکٹ اٹھایا جائے۔ تاکہ آڑھیتوں کا مال خراب نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف بارش کے دنوں میں پورے پنجاب کی صورت حال کا جائزہ لیتے ہیں اور خود بھی لاہو ر کے مختلف علاقوں کا دورہ کر تے ہیں ۔تاکہ عوام کو کوئی مشکل پیش نہ آئے۔لہذا صفائی کرنے والا عملہ اور واسا ملازمین دونوں میں پانی کے نکاس کو بہتر بنانے کیلئے ڈرینوں کی صفائی کیا کریں۔انہوں نے کہا کہ دونوں منڈیوں میں جدید قسم کی مشینیں پانی نکالنے کیلئے لگائی گئی ہیں ۔بجلی جانے کی صورت میں جرنیٹر چلا کر ہنگامی صورت حال کو کنٹرول کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ مارکیٹ کمیٹی کا عملہ بارش کے دنوں میں 24گھنٹے مجھے رپورٹ دے۔اگر کوئی مشکل پیش آئے اور واسا اور دوسرے صفائی والے عملے کی اضافی نفری طلب کر لی جائے گی تاکہ صفائی کے حوالے سے کوئی دشواری پیش نہ آئے۔اس حوالے سے انہوں نے پھل اور سبزیوں کی نیلامی کو بھی چیک کیا ۔انہوں نے کہا نا جائز منافع خووروں نے حکومت کو بدنام کر رکھا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4