مریم نواز کی جے آئی ٹی میں طلبی ،احترام اور تقدس ملحوظ خاطر نہ رکھا تو جے آئی ٹی کو نتائج بھگتنا ہوں گے :رانا ثناءاللہ

مریم نواز کی جے آئی ٹی میں طلبی ،احترام اور تقدس ملحوظ خاطر نہ رکھا تو جے ...
مریم نواز کی جے آئی ٹی میں طلبی ،احترام اور تقدس ملحوظ خاطر نہ رکھا تو جے آئی ٹی کو نتائج بھگتنا ہوں گے :رانا ثناءاللہ

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کے وزیر قانون   رانا ثناءاللہ  نے پاناما کیس کی تحقیق کرنے والی جے آئی ٹی کو  مریم نواز کی طلبی پر کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جے آئی ٹی نے مریم بی بی کے تقدس کا خیال نہ رکھا تو اسے خمیازہ بگھتنا  ہو گا ، مریم نواز کی طلبی مشرقی اور اسلامی روایات کے خلاف ہے۔

نجی ٹی وی چینل ’’سما نیوز ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ خواتین کو بلایا جانا لوگ مناسب تصور نہیں کرتے ،مریم نواز کی طلبی جےآئی ٹی کے متنازع  وجود میں  آخری کیل ثابت ہوگی،جےآئی ٹی کس کو دکھانے کےلیے یہ سب کر رہی ہے؟۔انہوں نے کہا کہ تقدس اور احترام کے تقاضے ہیں ،میں یہ سمجھتا ہوں کہ جے آئی ٹی کو ملحوظ خاطر رکھنا ہو گا ،اگر وہ نہیں رکھیں گے تو پھر اس کے نتائج بھی انہی کو بگھتنا ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاناما کی یہ انکوائری کر رہے ہیں لیکن پاناما یہ گئے ہی نہیں ،فلٹیس کی انکوائری کر رہے ہیں لیکن یہ لندن بھی نہیں گئے اور نہ ہی قطری شہزادے کے پاس گئے ہیں تو پھر سوال پیدا ہوتا ہے کہ یہ کس کی انکوائری کر رہے ہیں ؟۔انہوں نے کہا کہ قطری شہزادے کیلئے وڈیو لنک ہے تو مریم کیلئے کیوں نہیں۔فون ٹیپ کرنا جےآئی ٹی کا مینڈیٹ نہیں، سپریم کورٹ نے ایکشن لینا ہے۔

مزید : قومی