میڈیا میرے بچوں کیساتھ مناسب رویہ اختیار کرے، شاہ رخ

میڈیا میرے بچوں کیساتھ مناسب رویہ اختیار کرے، شاہ رخ
 میڈیا میرے بچوں کیساتھ مناسب رویہ اختیار کرے، شاہ رخ

  



نئی دہلی (نیٹ نیوز)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے بھارتی میڈیا کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مقامات پر ان کے بچوں کے ساتھ مناسب رویہ اختیار کیا جائے۔ کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے مداح پوری دنیا میں پائے جاتے ہیں جو اپنے پسندیدہ سٹار کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے گھنٹوں قطار میں کھڑے رہتے ہیں بہترین اداکار ہونے کے ساتھ شاہ رخ محبت کرنے والے باپ بھی ہیں جو اپنے بچوں کو بے انتہا چاہتے ہیں اور ہر وقت ان کے بارے میں فکر مند رہتے ہیں اور انہیں کسی مشکل یا پریشانی میں دیکھ کر تڑپ اٹھتے ہیں، انہوں نے میڈیا سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مقامات پر میرے بچوں کے ساتھ مناسب سلوک کیا جائے اور ان کی زیادہ تصاویر نہ لی جائیں ۔

کیونکہ میڈیا کے اس عمل سے وہ پریشان ہوجاتے ہیں۔

مزید : کلچر


loading...