افغان فورسز کے فضائی حملے ، جھڑپو ں میں 19طالبان ہلاک ، درجنوں زخمی

افغان فورسز کے فضائی حملے ، جھڑپو ں میں 19طالبان ہلاک ، درجنوں زخمی

  



کابل (آن لائن) افغانستان میں فضائی حملے اور جھڑپوں میں 19 طالبان ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ۔ افغان وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان فورسز نے ارزگان کے علاقے میرآباد میں طالبان کے ٹھکانے کو ایم ڈی فائیو تھرٹی ہیلی کاپٹر سے حملے کا نشانہ بنایا جسکے نتیجے میں پندرہ طالبان ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔ حملے میں پانچ کاریں ‘ چھ موٹر سائیکلیں اور چار بھاری مشین گنیں بھی تباہ کی گئیںْ سکیورٹی فورسز نے اسی علاقے میں دھماکہ خیز مواد سے بھری ایک کار برآمد ہونے پر بم ڈسپوزل سکواڈ کو بلا کر اسے ناکارہ بنا دیا ۔ مشرقی صوبہ فاریاب میں سکیورٹی فورسز نے طالبان کا حملہ ناکام بناتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں چار جنگجو ؤں کو ہلاک کر دیا ۔ میجر نصراللہ جمشیدی نے بتایا کہ طالبان کی بڑی تعداد نے دولت آباد میں ایک فوجی چوکی پر دھاوا بول دیا ۔ فوج نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی اور فائرنگ کے تبادلے میں چار طالبان ہلاک جبکہ بڑی تعداد میں زخمی ہو گئے ۔

افغان فورسز

مزید : علاقائی