ایم کیو ایم لندن مہاجروں کی پاکستان سے محبت کو مشکوک بنا رہی ہے : فاروق ستار

ایم کیو ایم لندن مہاجروں کی پاکستان سے محبت کو مشکوک بنا رہی ہے : فاروق ستار

  



کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم لندن مہاجروں کے نام پر جو کچھ کر رہی ہے وہ ناقابل قبول ہے جب کہ ندیم نصرت کی امریکا میں پاکستان مخالف سرگرمیوں کی مذمت کرتے ہیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم لندن اردو بولنے والوں کا نام لے کر جو کچھ کررہی ہے اس کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے، لندن سے آڈیو بیانات اور ندیم نصرت کی امریکا میں پاکستان مخالف سرگرمیاں مہاجروں کے مفاد میں نہیں اور ان سرگرمیوں کی مذمت کرتے ہیں۔فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم لندن کی سرگرمیوں سے مہاجروں کی پاکستان سے محبت کو مشکوک بنایا جارہا ہے جب کہ ہم پہلے ہی 22 اگست کی پالیسی کو مسترد کرچکے ہیں۔سربراہ ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ امریکی کانگریس سے پاکستان کی امداد بند کرنے کی بات مضحکہ خیز ہے، کوئی ذی شعور پاکستانی لندن سے آنے والے بیانات کی حمایت نہیں کرتا اس لئے بانی متحدہ مہاجروں کا نام استعمال نہ کریں جب کہ ایم کیو ایم پاکستان اور میرا موقف سب کے سامنے ہے۔فاروق ستار نے کہا کہ مہاجروں کے نمائندے پاکستان میں موجود ہیں اور اپنے کارکنان و حامیوں کے ساتھ کھڑیں ہیں اس لئے کوئی پاکستانی ایم کیو ایم لندن کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات ماننے اور خاطر میں لانے کے لئے تیار نہیں ہے۔

فاروق ستار

مزید : علاقائی


loading...