کوٹلی نکیاں چکوٹھی کھلیانہ ، بھارتی فوج کی گولہ باری ، مکانات اور گھرتباہ، پاک فوج کا بھر پور جواب

کوٹلی نکیاں چکوٹھی کھلیانہ ، بھارتی فوج کی گولہ باری ، مکانات اور گھرتباہ، ...

  



مظفرآباد ( آن لائن) بھارت کی جانب سے ایک بار پھر آزادکشمیر کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی ، کوٹلی نکیال سمیت چکوٹھی کھلیانہ کے مقام پر سول آبادی پر گولہ باری ، متعددد مکانات اور دکانیں تباہ ،پاک افواج کی جانب سے منہ توڑ جواب پردشمن کی گنیں خاموش ہوگئیں جبکہ لوگوں کی بڑی تعداد اپنے گھروں اور خندقوں میں محصور ہوکر رہ گئی اورسینکڑوں نے نقل مکانی کا سلسلہ شروع کردیا ۔تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے گزشتہ روز صبح سویرے کوٹلی نکیال موڑا،درہوتی ، پولی اور کھپ کے علاقوں میں سول آبادی پر مسلسل گولہ باری شروع کردی جبکہ ساڑھے سات بجے لائن آف کنٹرول چکوٹھی کھلیانہ سیکٹر پر بھی بھارتی افواج کی جانب سے گولہ باری کا سلسلہ شروع کیا گیا جس میں عوام کی ایک بڑی تعداد خندقو ں اور گھروں میں محصور ہوکر رہ گئی جبکہ سینکڑوں افراد نے نقل مکانی کرکے قریبی شہروں ، کوٹلی اور مظفرآباد کی جانب رُخ کرلیا ہے۔

کنٹرول لائن

مزید : علاقائی