بھارتی ریاست منی پور میں دھماکہ ، ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک ، 2 زخمی

بھارتی ریاست منی پور میں دھماکہ ، ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک ، 2 زخمی

  



نئی دہلی (آن لائن) بھارتی ریاست منی پور میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے۔بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ دھماکہ ریاست کے ضلع اوکھرول میں ہوا جس کے نتیجے میں ایک آسام رائفلز سپاہی ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والے سپاہیوں کو ہسپتال داخل کر دیا گیا۔ دھماکے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔

دھماکہ

مزید : علاقائی


loading...