بارش کے بعد صرف بلدیاتی نمائندوں نے کام کیا، ارشد وہرہ

بارش کے بعد صرف بلدیاتی نمائندوں نے کام کیا، ارشد وہرہ

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)قائم مقام میئر کراچی ارشد وہرہ نے کہا ہے کہ بارش میں شہریوں کو درپیش مشکلات سے نکالنے کیلئے صرف بلدیاتی نمائندوں اور بلدیاتی عملہ و مشینری نے کام کیا، بلدیاتی نمائندے نہ ہوتے تو پورا شہر مفلوج ہو جاتا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے بارش میں تعاون کی پیشکش کی مگر شہریوں کو مشکلات سے صرف بلدیاتی نمائندوں نے نکالا۔ قائم مقام میئر کا کہنا تھا کہ فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث نالوں کی صفائی ادھوری رہ گئی، بلدیہ عظمی کے تحت پانچ بڑے نالوں کی صفائی کا کام کیا جا رہا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...