پی پی پی سندھ کیلئے ذیلی تنظیموں کے نئے عہدیداروں کا اعلان
کراچی (این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندہ کیلئے ذیلی تنظیموں کے نئے عہدیداران کے ناموں کی منظوری دیدی ہے۔ پی پی پی لیڈیز ونگ سندھ کیلئے شگفتہ جمانی کو صدر، ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو کو جنرل سیکریٹری اور سعدیہ جاوید کو اطلاعات سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ یوتھ ونگ کیلئے جاوید نایاب لغاری کو صدر، محمود جونیجو کو جنرل سیکریٹری اور شفقت حسین میرانی کو اطلاعات سیکریٹری ، پیپلز منارٹی ونگ کیلئے ڈاکٹر لال چند اکرانی کو صدر، پونجو مل بھیل کو جنرل سیکریٹری اور نوید انتھونی کو اطلاعات سیکریٹری ، پیپلز لائرز فورم کیلئے الھہ بچایو سومرو ایڈوکیٹ کو صدر، ارشد حسین نقوی کو جنرل سیکریٹری اور محمد خان برڑو کو انفارمیشن سیکریٹری ، کلچرل ونگ کیلئے محمد قاسم سومرو کو صدر، لیاقت شاہانی کو جنرل سیکریٹری اور ایوب کھوسہ کو اطلاعات سیکریٹری، پیپلز ہاری کمیٹی کیلئے محمد پنھل خان لوہار کو صدر، غلام سرور زرداری کو جنرل سیکریٹری اور چندی رام کھتری کو اطلاعات سیکریٹری ، پیپلز انجینئرنگ فورم کیلئے انجینئر زاہد حسین لاشاری کو صدر، انجینئر تیمور سیال کو جنرل سیکریٹری اور انجینئر انیل کمار راٹھی کو اطلاعات سیکریٹری ،پیپلز ڈاکٹرز فورم سندھ کیلئے عبدالرزاق شیخ کو صدر، ڈاکٹر یار علی جمالی کو جنرل سیکریٹری اور ڈاکٹر افضل ابڑو کو اطلاعات سیکریٹری ، پی پی پی لیڈیز ونگ کراچی ڈویژن کیلئے شاہدہ رحمانی کو صدر، شاہینہ شیر علی کو جنرل سیکریٹری اور شاہینہ سعیدہ کو اطلاعات سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے ۔ پی پی پی چیئرمین کے سیکریٹری سیاسی امور جمیل سومرو نے مذکورہ بالا عہدیداران کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔