پیرس ، جنونی شخص کی مسجد کے باہر نمازیوں پر گاڑی چڑھانے کی کوشش

پیرس ، جنونی شخص کی مسجد کے باہر نمازیوں پر گاڑی چڑھانے کی کوشش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس( آن لائن) پیرس میں ایک جنونی شخص نے نماز پڑھ کر مسجد سے باہر نکلنے والے نمازیوں پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کی تاہم خوش قسمتی سے حملے میں کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ پیرس کے مضافاتی علاقے کریٹیل میں ایک کار سوار نے نمازیوں کو روندنے کی کوشش کی تاہم اس کی گاڑی مسجد کے باہر کھڑی رکاوٹوں سے ٹکراگئی۔ اس نے کئی بار بیریئرز سے گاڑی ٹکرا کر راستہ بنانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہنے پر وہ گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوگیا تاہم پولیس نے پیچھا کرکے حملہ آور کو اس کے گھر سے گرفتار کرلیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم آرمینیائی نڑاد ہے جس کی عمر 43 سال ہے، حملے میں بڑی گاڑی استعمال کی گئی ۔ پولیس کے مطابق واقعے کے وقت حملہ آور نشے میں نہیں تھا اس کا کہنا ہے کہ وہ مسلمانوں سے بدلہ لینا چاہتا ہے۔ سکیورٹی اہلکاروں نے ملزم کے گھر کی تلاشی لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہے۔اپنے بیان میں پیرس کی جامع مسجد کے امام ابو بکر نے واقعے کو مجرمانہ حملہ اور اسے اسلاموفوبیا کا شاخسانہ قرار دیا۔واضح رہے کہ یورپ بھر میں مسلمانوں پر حملوں کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔ 19 جون کو لندن میں ایک شخص نے مسجد کے باہر اپنی گاڑی سے نمازیوں کو کچل دیا تھا جس میں متعدد نمازی شہید ہوگئے تھے۔
پیرس

مزید :

علاقائی -