نئی انرول کمپنیوں نے حج پیکج سستا کرنے کے دعوے ہوا میں اڑا دیئے
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حج کوٹہ کے حصول کے لیے نئی انرول کمپنیوں کے سپریم کورٹ اور وزارت مذہبی امور میں سرکاری حج سکیم سے 20ہزار روپے کم کے حج پیکج بنانے کے دعوے ہوا میں اڑا دئیے گئے،کوٹہ حاصل کرنے والی 29کمپنیوں کے کم ازکم پیکج4لاکھ 80ہزار سے شروع ہو کر ساڑھے چھ لاکھ روپے تک رکھے گئے ہیں لاہور،کراچی پشاور،اسلام آبادہائیکورٹ کے علاوہ سپریم کورٹ میں حج کوٹہ کے حصول کے لیے دائر کی گئی ایک ہزار سے زائد درخواستوں میں کہا گیا تھا کہ گزشتہ10سال سے پرائیویٹ سکیم کے ٹور اپریٹرز لوٹ مار کر رہے ہیں ایک ایک دو دو لاکھ روپے منافع لے رہے ہیں ہمیں کوٹہ دیں ہم سرکاری سکیم کا حج پیکج 2لاکھ80ہزار سے20ہزار روپے کم میں حج کروائیں گے ہمیں موقع فراہم کیا جائے جب کوٹہ مل گیا ہے تو اب مہنگے پیکج کے ساتھ کہہ رہے ہیں کہ ہم پلے سے تو نہیں پیسے ڈال سکتے بلڈنگز مہنگی ہو گئی ہیں،سنجیدہ حلقوں نے سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
حج پیکج