شفیق آباد ،آتش بازی کا سامان اور پتنگیں فروخت کرنے والا ملزم گرفتار

شفیق آباد ،آتش بازی کا سامان اور پتنگیں فروخت کرنے والا ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اپنے کرائم رپورٹرسے)شفیق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان اور پتنگیں فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ملزم کے قبضہ سے ہزاروں روپے مالیت کی پتنگیں اور ڈوریں برآمدہوئیں۔بتایاگیا ہے کہ ملزم شہباز عرصہ دراز سے گھر میں پتنگیں ،چرخیاں اور آتش بازی کا سامان تیار کررہاتھا۔ گزشتہ روز پولیس نے مخبر خاص کی اطلاع پر چھاپہ مارکر ملزم کو گرفتار کرلیا اورا س کے قبضہ سے ہزاروں روپے کی نقدی اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔

مزید :

علاقائی -